ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شہباز شریف کی کابینہ کے وزیروں کو محکمے مل گئے

Federal Cabinet, City42 , Mohsin Naqvi Interior Minister, Khwaja Asif Ali Defence Minister, Ishaq Dar Foreign Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے وزراء کو محکمے دے دیئے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے پیر کے روز حلف لئےا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی پیر کے روز ہوا اور کل ہی وزرا کو محکمے دے دیئے گئے۔

 خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے۔ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔جسید محسن رضا نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان تفویض کیا گیا تاہم وزارت انسداد منشیات کا اضافی چارج بھی ان کو دیا گیا ہے۔

 قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افئیرز  اور ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار وزیرخارجہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری، جام کمال خان کو وزیرتجارت بنایا گیا ہے اور اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ وزیراطلاعات ہوں گے، رانا تنویر حسین وزیر صنعت و پیداوار ، خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے اور انہیں وزارت انسانی حقوق کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

مصدق ملک وزیر پیٹرولیم ہوں گے، وزارت پاور کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔

چوہدری سالک حسین کو وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی تفویض کی گئی ہے جبکہ امیر مقام سیفران کے وزیر ہوں گے اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔

محمد اورنگزیب وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ ریونیو کا اضافی چارج بھی انہی کے پاس ہوگا۔احمد چیمہ کو وزارت اقتصادی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی احد چیمہ کے پاس ہوگا ۔

کابینہ ڈویژن باضابطہ طور پر وزیروں کے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔