عمران خان بس اقتدار کا بھوکا ہے:مریم اورنگزیب

12 Mar, 2023 | 03:44 PM

(فریحہ بتول) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا اور غدار آدمی ہے اسکو ملک سے کوئی لینا دینا نہیں یہ بس اقتدار کا بھوکا ہے۔

مریم اور نگزیب نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں جب عمران خان کو ہارنظر آئی تو انہوں عالمی سازش کا ڈرامہ کیا جب عدم اعتمام کامیاب ہوئی تو عمران خان نے امپورٹڈ حکومت ،عالمی سازش، سائفر کا ڈرامہ کیا اور اسکے بعد عمران خان ملک میں غیر ہنگامی صورت پیدا کرنے کے لیے لانگ مارچ لے آیا اور عمران خان نے صحافیوں کی لاشوں پر سیاست کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافی صدف عمران خان کے کینٹر کے ساتھ بھاگتی رہی ہم نے تو اسکو سازش نہیں کہا، قتل نہیں کہا، ہم نے تو کہا حادثہ ہوا ۔ عمران خان ملک میں صرف حالات خراب کرنا چاہتا ہے اور ملک میں خانہ جنگی کروانے چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں عمران خان کی سائفر سازش پر آڈیو بھی سنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ملک دیوالیہ ہو گیا، اسکو بس اپنی گندی سیاست چاہیے۔

 

مزیدخبریں