(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔