طلبا کے وارے نیارے، پنجاب حکومت نے شاندار اعلان کردیا

12 Mar, 2023 | 12:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) خلاف ضابطہ56کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کیلئےجاری لائسنس منسوخی کافیصلہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے لاہور کے طلبا کو بھی بڑا ریلیف دے دیا ۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں خلاف ضابطہ56کمپنیوں کونمک کی کان کنی کیلئےجاری لائسنس منسوخی کافیصلہ کیا گیا ہے، لائسنس منسوخی کیلئےقواعد وضوابط کےمطابق کارروائی شروع کرنیکی منظوری دی گئی ہے، لائسنس منسوخی بارےتمام قواعدوضوابط کو مکمل کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل،خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں کانقصان پہنچایاگیا۔

 بغیربڈنگ اوراوپن آکشن کےذریعےمن پسندکمپنیوں کولائسنس جاری کئےگئے،32کمپنیوں کولائسنس کااجراءکیاگیا ،24کمپنیوں کولائسنس کااجراابھی آفرسٹیج پرہے،کان کنی کیلئے لائسنس جاری کرنےکےعمل کوشفاف بنانےکےاقدامات کی منظوری دی گئی ہے،کان کنی کیلئے لائسنس کااجراء اوپن آکشن کے ذریعے کیاجائے گا،کابینہ نےپنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین ،میٹرو بس سروس پرسفرکرنیوالےطلباو طالبات کو بڑا ریلیف مل گیا،یونیفارم میں طلباوطالبات کواورنج لائن میٹروٹرین،میٹروبس پرمفت سفر کی سہولت ہوگی،انرجی ڈیپارٹمنٹ کو انرجی سیونگ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری دفاترمیں بجلی کےاستعمال شدہ یونٹس میں کمی لانےکی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر محکمے کو توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردیں۔سیکرٹریزسےبجلی کےاستعمال کےحوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کو پیپرلیس کرنے کا حکم دیا ہے،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محکموں کوپیپرلیس کرنےکیلئےجامع پلان مرتب کیاجائے،سمریوں کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔

مزیدخبریں