ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یار محمد رندکے بیٹےکے قافلے کے قریب دھماکہ، دو محافظ جاں بحق

 یار محمد رندکے بیٹےکے قافلے کے قریب دھماکہ، دو محافظ جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع بولان میں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے کے قریب دھماکے میں دو  محافظ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند شوارن سے ڈھاڈر آرہے تھے کہ ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوشمان کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔دھماکے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے جب کہ سردار خان رند کے 2  محافظ محمد عمر اور  محمد حسن جاں بحق جب کہ محمد رمضان زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کا بتانا ہے کہ میتیں اور  زخمی شخص کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب واقعےکی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقےکو گھیرے میں لےلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں دو محافظوں کے شہید اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer