ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں کیڑوں کی بارش، عوام خوفزدہ، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی دارالحکومت کے افراد اس وقت پریشان ہوگئے جب اچانک بلندی سے کیڑوں کی بارش ہوگئی جس کے بعد لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا جبکہ عوام سےکہا گیا کہ وہ گھروں سے چھتریاں لے کرنکلیں۔

لوگوں نے اس کی کئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گاڑیاں لمبے بھورے کیڑوں سے اٹا اٹ بھری ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا میں عوام نےاس عجیب وغریب واقعے کو ’ حشرات کی برسات‘ قرار دیا ہے جس میں لجلجی اور چپکنے والی مخلوق کو جابجا دیکھا جاسکتا ہے۔

بعض تصاویر میں لوگوں کو چھتری تانے گھروں سےباہر آتے اور کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اب تک اس عجیب و غریب واقعے کی سائنسی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم بعض افراد نے اسے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک گروہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پوپلر پھول کے پودے بکثرت پائے جاتے ہیں جن میں لاتعداد پھول اور پتیاں ہوتی ہیں اور نیچے گر کر ان پر کیڑوں کا گمان ہوتا ہے۔

بعض افراد کے خیال ہے کہ تیزہواؤں کی وجہ سے کیڑے کسی اور جگہ سے یہاں آکر گرے ہیں۔ ایک اسکول کے استاد نےبتایا کہ انہوں نے میدان میں کچھ اشیا گرنے کے آواز سنی اور غور سے دیکھا تو وہاں کیڑے تلملارہے تھے۔

2011 میں اسکاٹ لینڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب تیز بارش میں کیڑوں کی برسات بھی ہوئی تھی۔