ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہت شرما کو ڈیبیو کرنے والے بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کروانا مہنگا پڑگیا

روہت شرما کو ڈیبیو کرنے والے بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کروانا مہنگا پڑگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان روہت شرما ڈیبیو کرنے والے میانک اگروال کے رن آؤٹ ہونے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف بنگلور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 15 اور ڈیبیو کرنے والے اوپنر میانک اگروال 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔روہت شرما اس وقت مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے جب میانک اگروال رن آؤٹ ہوئے کیونکہ روہت رن لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکن اسپنر وشوا فرنینڈو نے گیند کی جو میانک اگروال کے پیڈ سے لگی اور کھلاڑی آؤٹ ہونے کی اپیل کرنے لگے لیکن امپائر نے اسے نوبال قرار دیا اور میانک اگروال سنگل لینے دوڑے لیکن روہت شرما رن کے لیے تیار نہ تھے۔

اگروال 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ان کے رن آؤٹ ہونے کے کپتان روہت شرما بھی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میانک اگروال کے رن آؤٹ ہونے پر بھارتی شائقین کپتان روہت شرما پر برس پڑے اور ان پر سخت تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ آپ کا ساتھی آپ سے زیادہ اسکور کرے، ہر سیریز میں ان کا پارٹنر ان کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو سری لنکا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر