آئی فون اب سب پاکستانیوں کی پہنچ میں

12 Mar, 2022 | 05:48 PM

ویب ڈیسک :  اب دنیا کا مقبول ترین فون سب پاکستانیوں کی رینج میں۔ پاکستان میں ایپل آئی فون کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ۔ معروف صنعتکار جاوید آفریدی نے تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ موبائل فونز بنانے والی تقریبا سب بڑی کمپنیوں جیسے کے سام سنگ، شیاؤ می ، اوپو کے پلانٹس اندرون ملک لگنے کےبعد موبائل فونز کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اسمارٹ فونز کی فروخت کی ریشو میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ 

تاہم اب دنیا کی معروف ترین کمپنی ایپل نے بھی پاکستان میں آئی فون کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے  اس امر کی تصدیق جاوید آفریدی جو ملک کے معروف صنعتکار اور ہائیر الیکٹرونکس کمپنی کے علاوہ پاکستان میں  '' ایم جی  مورس گیراجز'' کاروں کے ڈسٹری بیوٹر ہیں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کی ہے  ۔ وہ پی ایس ایل کی معروف ترین ٹیم پشاور ظلمی کے چئیرمین بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ہی ایپل کمپنی سے رابطے میں ہیں۔

 ایپل کے آئی فونز مارکیٹ میں مسابقت اور بہت زیادہ ٹیکسز کے باعث بہت مہنگے اور عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم آئی فونز کے پلانٹ کے پاکستان میں کام شروع کرنے کے بعد آئی فونز کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوجائے گی۔

مزیدخبریں