شادی کیلئے دلہن کی حیران کن شرائط ؛ ویڈیو دیکھیں

12 Mar, 2022 | 05:44 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:  شادی ہر مرد و عورت کی زندگی کا اہم حصہ ہوتی ہےاورعصر حاضر میں تقریباً ہرکوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی دوسروں سےمختلف انداز سے ہو جیسا کے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوا۔

 تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر شادی کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوشی کے ان پرمسرت لمحات کو یادگار بنانے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا رسموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔شادیوں کی اکثر ایسی ویڈیوز بھارت کی جانب سے شیئر کی گئیں ہیں۔ایک ایسی ہی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دلہن نے شادی کے لئے کچھ شرائط رکھیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں ملبوس دلہن ہاتھ میں شادی کا 'کنٹریکٹ' اٹھائے کھڑی ہے۔ویڈیو کو انسٹاگرام صارفین نے مختلف پیجز پر بھی شیئر کیا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' کیا آپ نے کبھی ایسی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونے والی شادی کے بارے سنا ہے'؟

 دلہن نے ایک ایک لفافے کے اوپر'رازدارانہ' کا لفظ لکھا اور اس کے اندر سے شادی کا کنٹریکٹ پیپر نکالا۔جب دلہن سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ دلہن نے مسکراتے جواب دیا کہ یہ دلہے سے شادی کا ایک معاہدہ ہے جس پروہ شادی سے قبل دستخط کرے گا۔ بھارت میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

 دلہن نے ویڈیو میں شرائط بھی پڑھ کرسنائیں جن میں دلہے کے لئےلکھا کہ' کرن کو روز مجھے تین بار 'آئی لویو' بولنا ہے۔  جوبھی وہ ویب سیریز دیکھتے ہیں مجھے ناراض کرنے لئے کچھ نہیں بتانا۔ اور وعدہ کرنا ہوگا کہ میرے بغیر کبھی بھی مکھن والاچکن نہیں کھانا اور کسی بات پر میری قسم کھانی ہوگی کہ ہاں تیری قسم یہ بات سچی ہے۔

مزیدخبریں