ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 یونیورسٹیز میں ’ایچ ای سی‘ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ

 یونیورسٹیز میں ’ایچ ای سی‘ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ
کیپشن: HEC New Policy
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:یونیورسٹیز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایچ ای سی نے بیسک پے سکیل کی ریکروٹمنٹ پالیسی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز میں  اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے سات رکنی وائس چانسلرز کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وائس چانسلرز کمیٹی ایک مہینہ میں ریکروٹمنٹ پالیسی کی سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی میں وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر بشری مرزا، وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر اصغر زیدی شامل  ہیں ۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں  چاروں صوبوں سے وائس چانسلرز اور وزارت تعلیم کے نمائندے  بھی شامل  ہیں۔

واضح رہے کہ یونیورسٹیوں میں یکساں ریکروٹمنٹ پالیسی کے نفاذ کا اختیار ایچ ای سی کے پاس ہے، ایچ ای سی کی ریکروٹمنٹ پالیسی ہی یونیورسٹیوں میں نافذ کی جائے گی۔

وائس چانسلرز کمیٹی کی سفارشات کے بعد ایچ ای سی ٹیچرز ریکروٹمنٹ کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔یادرہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے صوبوں کو یونیورسٹیوں میں مداخلت سے روک دیا تھا۔