ویب ڈیسک : سچی تبدیلی ، بھارت میں خاکروب ماں کا بیٹا چیف منسٹر بنے گا، سیلیبریٹی نوجوت سنگھ سدھو کو ایک فلاحی ورکر نے ہرا دیا ۔
عام آدمی پارٹی نے بھارت میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بھاری فتح حاصل کر لی ہے اور اب وہ پنجاب میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔
بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں انتخابی نتائج کو سیاسی سونامی قراردیا جارہا ہے ۔ پرکاش سنگھ، کیپٹن امریندر سنگھ، چرن جیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ جیسی قدآور سیاسی شخصیات کو عام آدمی پارٹی کے بظاہرعام سے دکھنے والے امیدواروں نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی اور بھارتی پنجاب کے ممکنہ وزیراعلی لابھ سنگھ ،بدھوڑ کے علاقے اگوکے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ایک موبائل فون شاپ پر کام کرتے تھے۔ لابھ سنگھ کے والد کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں اور ان کی والدہ گاؤں کے سرکاری سکول میں صفائی کا کام کرتی ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے امرتسر مشرقی سے جیون جوت کور کو ٹکٹ دیا تھا۔ اُنھوں نے یہاں سے پنجاب کی سیاست کے دو بڑے چہروں نوجوت سنگھ سدھو (کانگریس) اور وکرم سنگھ مجیٹھیا (شرومنی اکالی دل) کو شکست دی ہے۔
جیون جوت کور کے مطابق وہ گذشتہ 20 سے 25 برس سے فلاحی کام کر رہی ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پنجاب میں پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی میں بڑی طاقت ہے اور جس دن عام آدمی کھڑا ہو گیا اس دن بڑے بڑے انقلاب آ جائیں گے۔