ترین گروپ کی علیم خان سے ملاقات ، عثمان بزدار سے متعلق اہم فیصلہ

12 Mar, 2022 | 12:20 PM

Muhammad Zeeshan

علی اکبر:علیم خان کی وطن واپسی پر ترین گروپ بھی متحرک ہو گیا ۔ترین گروپ کی علیم خان سے اہم ملاقات  ہوئی جس میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا ساتھ دینا ہے ،ترین گروپ کے ساتھ چلنا ہے یا اپوزیشن کیمپ میں جانا ہے ، اس  کا جواب جاننے کیلئے سب منتظر ہیں۔ تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان نے  آج لاہورمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز  کردیا ہے۔ عون چودھری کی قیادت میں ترین گروپ لاہور میں  علیم خان  سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر گیا۔ وفد میں سعید اکبر نوانی ، خالد محمود، عائشہ نواز چودھری، ہارون گل سمیت دیگر  موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال  پر تبادلہ ہوا ۔ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے مطالبہ پر  بھی تبادلہ خیال ہوا   ذرائع کے مطابق علیم خان نے  ترین گروپ  کو دورہ لندن سے متعلق آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے ملاقات میں سیاسی رابطے تیز کرنے پر اتفاق  کیا اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔



مزیدخبریں