نوجوانوں کیلئے بری خبر !!!

12 Mar, 2022 | 12:19 PM

Muhammad Zeeshan

 سعید احمد سعید: سرکاری ملازمت کےمنتظر پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے بُری خبر، محکمہ ریلوے نے 11 ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ چیئرمین  پاکستان ریلوے حبیب الرحمان کی ہدایت پر کیاگیا۔ شعبہ پرسانل کو آسامیوں کی تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ہیڈکوارٹر کی مرتب شدہ رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ 

ملک میں بیروزگار نوجوانوں  کی بڑی تعداد  ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مختلف سرکاری آسامیوں کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے  اخراجات میں کمی کیلئےگریڈ1 تا16 کی اسامیاں ختم  کرنے کا فیصلہ کیا  گیا۔ایسے میں روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے نوجوان کو شدید مایوسی اور دھچکا پہنچا ہے۔

 

مزیدخبریں