واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر، صارفین کی بڑی پریشانی دور

12 Mar, 2022 | 11:23 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کیلئے نئے فیچر پرکام شروع کردیا۔

واٹس ایپ پیغام رسانی کا ایک آسان ذریعہ ہے جس کی مدد سے صارفین ایک دوسرے کو کالز، تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز  کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے ایک نئے فیچر" کوڈ ویریفائی" پر کام شروع کردیا، یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لئے مفید ثابت ہوگا اس کی مدد سے اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنایا جاسکے گا۔

صارف ایک بار جب یہ کوڈ انسٹال کرلے گا تو یہ خودبخود پتہ لگائے گا کہ واٹس ایپ ویب کے ورژن کا یہ کوڈ کسی سے  تبدیل کیا گیا ہے یا نہیں۔ واٹس ایپ کے اس  فیچر پر رسائی گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکروسافٹ ایج کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی۔

’کوڈ ویریفائی‘ جب واٹس ایپ کے ورژن کی تصدیق کرلیتا ہے تو یہ بتاتا ہے کہ صارف کے ورژن میں ہیکرز یا دیگر بدنیتی پر مبنی سکرپٹس کے ذریعے ترمیم نہیں کی گئی۔ انسٹال کرنے کے بعد جب بھی آپ واٹس ایپ  استعمال کریں گے تو یہ خود بخود چلتا رہے گا۔ یہ کوڈ میٹا ڈیٹا اور صارف کے پیغامات  اور یہ واٹس ایپ یا میٹا کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کرے گا۔ہر کوئی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔

واٹس ایپ استعمال کرتے  کوڈ کی تصدیق کے لئے کچھ پوائنٹس بھی ظاہر کیے جائیں گے۔

نیٹ ورک کا وقت ختم: جب بھی آپ کے نیٹ ورک کا وقت ختم ہو جائے گا تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔

ممکنہ خطرے کا پتہ چلنا: جب بھی کوئی اور توسیع کوڈ کی تصدیق میں مداخلت کرے گی تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔

تصدیق میں ناکامی: کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سرخ ہو جائے گا اور ایکسٹینشن کو واٹس ایپ ویب کے مختلف اور غلط کوڈ کا پتہ لگانے پر ایک فجائیہ نشان دکھائے گا۔

تصدیق شدہ: واٹس ایپ ویب کے مستند ورژن کی صورت میں کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سبز ہو جائے گا۔

’کوڈ ویریفائی‘  فی الحال گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس، اور مائیکروسافٹ ایج پر دستیاب ہے اور اسے گوگل پلےسٹور  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں