پاک آسٹریلیا فیصلہ کن میچز اچھی پچز بنانے پر ہی ہونگے: وزیراعظم

12 Mar, 2022 | 10:46 AM

نشتر پارک (سٹی42) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچز تب ہوں گے جب پچز اچھی بنائی جائیں گی، ہر ملٹری کارروائی کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے، میں ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے لیکن دہشتگردی کے باعث کئی سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہے۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا انتظار کافی عرصے سے کر رہے تھے، آسٹریلوی ٹیم کو صدارتی سطح کی سکیورٹی دی جا رہی ہے، ہماری حکومت نے ملک کے اندر سیکورٹی حالات کو بہتر بنایا ہے۔پاکستانی قوم آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کا جوش و خروش کیساتھ انتظار کررہی تھی اور ایک کھلاڑی کی اصلی آزمائش ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اسٹیڈیم میں جاکر دیکھنے سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا تاہم اخبار میں چیزیں پڑھتا رہتا ہوں۔

مزیدخبریں