(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ سابق سینیٹر چودھری تنویر کراچی ائیر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا، لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔ چودھری تنویر کا نام مسافروں کی بلیک لسٹ میں شامل تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج ہے اور اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ہی ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔
واضح رہےکہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سابق سینیٹر چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔