زاہد چوہدری: کورونا کے پھیلاؤکا خدشہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور الحاق شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز دو ہفتے کیلئے بند، یو ایچ ایس اور اس کے الحاق شدہ کالجز 15مارچ سے 28مارچ تک بند رہیں گے.
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق اس دوران کوئی فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی، تمام کلاسز ٹائم ٹیبل کے مطابق آن لائن طریقہ کار پر منتقل ہوجائیں گی، پہلے سے جاری امتحانات اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گےیونیورسٹی سٹاف کورونا کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے گا۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کے لئے نیا حکم نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اضلاع کے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع جہاں سکول کھلیں رہیں گے وہاں نجی و سرکاری سکولوں میں صرف کلاسز ہوں گیں جبکہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل سات اضلاع کے تعلیمی اداروں غیر نصابی آرٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں غیر نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گیں۔
واضح رہے کہ لاہور شہر میں گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا سے 10 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔میو ہسپتال میں 8، جنرل اور فاروق ہسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا۔ لاہور میں رواں سال کے سب سے زیادہ کیسز چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 991 مریض سامنے آئے۔ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد جبکہ پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 اعشاریہ 34 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے 365 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 146 مریض آئی سی یو ، 16 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ کورونا کی اس بگڑتی صورت حال کے باعث پنجاب حکومت نے صوبہ کے 6 اضلاع میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اضلاع میں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں۔