سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے کے لیے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان ہوگیا، دورہ جنوبی افریقہ جبکہ زمبابوبے میں بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاداب خان ، شرجیل خان ،محمد حفیظ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شرجیل خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں جبکہ سعود شکیل ، فہیم اشرف حید رعلی، دانش عزیز ، آصف علی، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان اور عبداللہ شفیق ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ہوں گے۔
آصف علی دانش عزیز، حیدر علی،محمد حفیظ اور شرجیل خان شامل فہیم اشرف،محمد نواز ،محمد وسیم جونئیر اور شاداب خان، محمد رضوان، ارشد اقبال حارث روف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین آفریدی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ شاہ نواز دھانی کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پریس کانفرنس جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے۔ 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
Alahamdullah! Selected in test squad. Thank you so much mom for all your prayers . Thank you PCB for believing in me.@MultanSultans, @TheRealPCB, @thePSLt20. pic.twitter.com/XsRLF1K1BO
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) March 12, 2021