سرکاری ونجی سکولوں سے متعلق حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

12 Mar, 2021 | 03:43 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ، سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ 15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد سات اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، 25 طلبا 21 اساتذہ اور ایک کلرک کورونا سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر شہر کے 12 سکولوں کو سیل کیا گیاتھا جن میں سے 7 سکول اب بھی  بند ہیں جبکہ 5 دوبارہ کھل گئے ہیں۔

دو روز قبل کورونا کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد، پشاور سمیت پاکستان کے 9 شہروں میں 15 سے 28 مارچ تک سکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا، ٹیوٹا نے بھی لاہورسمیت صوبہ بھر کے 7 اضلاع میں ٹیکنیکل اداروں میں دوہفتے کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .

دوسری جانب حکومت نے   لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ  15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، 29 اضلاع کے سکولوں میں صبح کے وقت زیرو آگاہی پیریڈ لگایا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ تین سکولوں کا وزٹ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ کو بھجوائیں گی، کورونا 19 کے موضوع پر فوکل پرسنز کو 16 مارچ کو زوم پر آن لائن تربیت بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں