(علی اکبر)اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں۔ ایوان وزیر اعظم کی جانب سے بھی مسلم لیگ ق سے مشاورت کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدا رکو کہا گیا ہے کہ سپیکر پرویز الہی سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے سنیٹ انتخابات کے بعد اب لانگ مارچ کی تیاریاں کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ایوان وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کے اثر کو ذائل کرنے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے جبکہ پنجاب میں متوقع انتظامیہ تبدیلوں میں بھی ق لیگ سے مکمل مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھالیا تاہم ایوان میں کیمرے لگانے پر اپوزیشن اراکین سراپااحتجاج بنے رہے۔
سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا جس کے دس نکاتی ایجنڈے کے مطابق سب سے پہلے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوئی۔ ضوابط کے مطابق صدر مملکت کے مقرر کردہ پریزائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ ایوان بالا کے 52 ارکان 6 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد سبک دوش ہو گئے ہیں۔
اپوزیشن کی سینیٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں
12 Mar, 2021 | 03:32 PM