کھوکھر برادران کی ضمانتوں سےمتعلق اہم خبر

12 Mar, 2021 | 03:24 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق) پلاٹ قبضہ اور سرکاری دستاویزات میں خرد برد کے مقدمہ کا معاملہ، اینٹی کرپشن عدالت نے کھوکھر برادران کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی سے مقدمہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج راجہ محمد ارشد نے کیس کی سماعت کی، افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھرکھر عدالت میں پیش ہوئے، کھوکھر برادران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کیس سیاسی چپقلش کی بنا پر بنایا گیا ہے، اینٹی کرپشن حکام شامل تفتیش نہیں کررہے، شامل تفتش ہونے کے لیے خود ان کے پاس گئے، جج نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی.

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرلیں گے، عدالت نے کھوکھر برادرن کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 3 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کرلیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت سے ایل ڈی اے کی اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے، کھوکھر پیلس کی مسماری کے لئے تین اپیل کیسز زیر سماعت تھے،ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی نے اپیل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ فوری کھوکھر پیلس گرانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں ایڈیشنل کمشنر نے سول کورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی، اور موقف اختیار کیا تھا کہ سول کورٹ نے حقائق کے برعکس حکم امتناعی جاری کیا ۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سول کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گھر گرانے کا حکم دے ۔ کھوکھر پیلس حکم امنتناہی کیخلاف ایل ڈی اے کی اپیل پہلے پی خارج ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں