ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےاچھی خبر

گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)اگلے ہفتے سے رجسٹرڈ ہونےوالی گاڑی مالکان کو5 سونمبرپلیٹس کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ 29مارچ کو20ہزار روزانہ پلیٹس کی فراہمی کاباقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پچھلے 2سال سے25لاکھ سے زائدنمبرزپلیٹس زیرالتوا ہیں۔

تفصیل کے مطابق نمبرپلیٹس کےحوالےسےاہم پیشرفت ہوئی ہے جس کےمطابق اگلےہفتےسےگاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔متعلقہ کمپنی عارضی بنیادوں پر500نمبرپلیٹس یومیہ فراہم کرےگی جبکہ  29مارچ سےروزانہ20ہزارنمبرپلیٹس کی فراہمی شرع کی جائےگی۔ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کے مطابق پہلےروزانہ رجسٹرڈگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نمبرپلیٹس فوری جاری ہونگی جبکہ زیرالتوا گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کاپلان بھی تیارہے جس میں پہلے گاڑیوں کی پلیٹس جاری ہوں گی۔

اس کے بعدموٹرسائیکلوں کی پلیٹس کا اجرا ہوگا۔شہریوں کو فراہمی کے حوالے سےبات کی جائے تو گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی زیرالتوانمبرپلیٹس این آرٹی سی دفاترسےملیں گی جبکہ نئی رجسٹرڈ گاڑیاں وموٹرسائیکلوں جہاں رجسٹرڈ ہونگی جبکہ پلیٹس متعلقہ دفتر سے ملیں گی جبکہ سمارٹ کارڈاورنمبرپلیٹس ایک ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

امیدہےرواں سال نمبرپلیٹس کابحران حل کرلیاجائےگالاہورسمیت پنجاب بھرمیں25لاکھ نمبرپلیٹس زیرالتواہیں۔2018میں کنٹریکٹ ختم ہونےکےبعدنمبرپلیٹس تاخیرکاشکارہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یاماہا اور ہنڈا کے بعد اب سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی بائیکس کی قیمتیں بڑھا دیں، سوزوکی کی جانب سے موٹر بائیکس کی قیمتوں میں 3 سے 4 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا، سوزوکی Gs 150 کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ97 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت چار ہزار بڑھا کر2 لاکھ14 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

  سوزوکی جی آر 150 کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھا کر 2 لاکھ90 ہزار روپے کردی گئی ہے، سوزوکی کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا، میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے تاجر قیمتوں میں مسلسل اضافے پر پنجاب حکومت سے سخت نالاں ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer