ن لیگ کے اہم رہنما انتقال کر گئے

12 Mar, 2021 | 01:32 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: مسلم لیگ ن کے پی پی 84 خوشاب سے ایم پی اے ملک وارث کلو انتقال کر گئے، ملک وارث کلو کورونا وائرس کا شکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کورونا میں مبتلا تھےاور لاھور میں زیرعلاج تھے ملک وارث کلو  3 مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ھوئے تدفین آبائی علاقہ روڈہ تھل میں ھوگی۔۔وارث کلو پہلی بار 2002 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 2018 میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،وہ ن لیگ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے امیدوار تھے تاہم ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، عالمی وبا کی تیسری لہر کے باعث ملک میں وائرس سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 701 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں