سینیٹ الیکشن، پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرہ برآمد

12 Mar, 2021 | 11:01 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ووٹنگ کاسٹ کرنے کے مقام سے کیمرہ نصب، شازیہ مری نے حکومتی اراکین سے سوال پوچھا کہ پولنگ بوتھ جہاں سٹیمپ لگائی جائے گی وہاں کیمرہ کس نے لگایاہے؟اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کا خصوصی ہونے جارہا ہے جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا،اس  موقع پر پولنگ کے جگہ کیمرے لگے ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔شازیہ مری نے حکومتی اراکین سے سوال پوچھا کہ پولنگ بوتھ جہاں سٹیمپ لگائی جائے گی وہاں کیمرہ کس نے لگایاہے؟

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن اراکین مشترکہ طور پر حال میں پہنچ گئے حال میں داخلہ کے وقت سینیٹرز کے کارڈز چک کئیے جارہے، سینٹ اجلاس کے لئے گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی،مسلم لیگ ن کے 17 میں سے 15 سینٹرز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر دلاور خان اور پیر صابر شاہ ابھی ابھی تک پارلیمنٹ ہاؤس نہیں پہنچے۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تلخ کلامی جاری ہے۔

حال میں کیمرہ کس نے لگایا حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین کے درمیان بحث ہوئی، پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  نے عملہ سے مکالمہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیمرہ لگا ہے یا نہیں؟مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکیمرہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔شبلی فراز کا کہناتھا کہ گیلانی صاحب کی قسمت میں ہار ہے، اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پریذائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیں گے،جمعہ کی نماز سے پہلے اجلاس میں وقفہ کیا جائے گا،پریڈائیڈینگ افسر چیئرمین  اور ڈپٹی چیئرمین  سیںٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے،جمعہ کی نماز کے بعد چیئرمین  اور ڈیٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے،تین بجے چیئرمین  اور ڈیٹی چیئرمین  کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

چیئرمین  کے منتخب ہونے کے بعد پریڈائیڈینگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے،چیئرمین سیںٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے،چیئرمین سیںٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔

مزیدخبریں