(سٹی42) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کومنفرد اعزاز حاصل ہوگیا جو اب تک کسی اور خاتون سیاست دان کو نہیں ملا۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی مریم نواز کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا جس پر اس پلیٹ فارم پر متحرک دیگر سیاست خواتین کو انہوں پیچھے چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہیں، ن لیگ کے کارکنان ان کے پیغامات سننے اور دیکھنے کے لئےانتظار کرتے نظر آتے ہیں، مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر کوئی تحریری پیغام یا ویڈیو شیئر کی جائے تو پارٹی کارکنان ان کی حوصلہ افزائی اور حکومت مخالف نئے حربے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں وہ ٹویٹر پر زیادہ متحرک رہتی ہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ٹویٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 ملین یعنی 60 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون سیاستدان بن گئی ہیں جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے 2012 میں ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا، مریم نواز جن کوفالو کیا ان کی تعداد فالوورز سے کم ہے۔گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ پر ٹویٹر کرتے ہوئے اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چئیرمین کے لیے نامزد نا کر سکے اور اسکے لیے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا ۔
اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چئیرمین کے لیے نامزد نا کر سکے اور اسکے لیے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا ! ????