چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آج، جماعت اسلامی نے بڑا فیصلہ کرلیا

12 Mar, 2021 | 09:47 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ہونے والے انتخابات میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، جماعت اسلامی کے پاس ایک ووٹ ہے، کے پی کے سے ان کے سینیٹرمشتاق احمد خان ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے رابطے کیے گئے تھے لیکن اب جماعت اسلامی کا فیصلہ سامنے آیا ہے کہ وہ انتخابات میں کسی کو بھی ووٹ نہیں دے گی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کی تصدیق ترجمان نے بھی کردی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی سینیٹ چئیرمین کے انتخاب میں ابسٹین کرے گی,حکومت اور اپوزیشن ریاستی طاقت اور پیسے کی چمک میں شانہ بشانہ شریک ہیں, ارکان اسمبلی ایک دن قائدایوان کے نامزد کردہ امیدوار پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔

واضح رہےکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی درخواست کی تھی۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد سے سینیٹ انتخاب میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

مزیدخبریں