چیئرمین سینیٹ کا الیکشن میں جیتوں گا: یوسف رضا گیلانی

12 Mar, 2021 | 09:29 AM

Sughra Afzal

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانب دار رہے گی اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن میں جیتوں گا۔

سینیٹ چیئرمین کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت تک تو غیر جانب دار نظر آ رہی ہے، ان کو غیر جانب دار رہنا چاہیے اور وہ رہیں گے۔

 سینیٹرز کو کالز آنے کے حوالے سے مریم نواز کی جانب سے دیئے گئے بیان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا کچھ نہیں اس لیے کہا ہے وہ غیر جانب دار ہیں اور آج میں جیتوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے پر بات نہیں کر سکتا اور الیکشن کمیشن کا نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایوان بالا کیلئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی سینٹ کیلئے انتخاب آج ہوگا،جس میں اپوزیشن اور حکمران جماعت آمنے سامنے ہوں گے، پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا جبکہ حکومت نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا، قومی اسمبلی  میں تین بجے چیئرمین اور ڈیٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں