(عابد چوہدری)سی سی پی او کا ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے اجتماع کی سیکورٹی پر معمور نفری کو بریفنگ دی اور ڈویژنل ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی اور سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع اور گریفن گراونڈ میں محفل میلاد کا دورہ کیا۔ سی سی پی او نے اجتماع کی سیکورٹی کےلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے اجتماع کی سیکورٹی پر معمور نفری کو بریفنگ دی اور ڈویژنل ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی جبکہ سی سی پی او لاہورنے سی ٹی اوکو جامع ٹریفک پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شب معراج کے موقع پر شہر بھر میں 4ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ منی تبلیغی اجتماع پر 02 ایس پیز کی سپرڈویژن میں04 ڈی ایس پیز، 18 ایس ایچ اوز اور 140 اپر سپاڈینٹ اور 904 کانسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں۔