پاکستان میں پہلی بار ترکش فلم نمائش کیلئے تیار

12 Mar, 2020 | 09:48 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سنیما گھروں میں پہلی بار ترکش فلم جمعہ تیرہ مارچ سے ریلیز ہوگی۔

پاکستانی سینما سکرین پر پہلی بارترک فلم مریکل اِن سیل نمبر سیون جمعہ13مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے۔ یہ فلم اصل میں کورین زبان میں بنائی جائے والی فلم کا ری میک ہے جسے اکتوبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ پاکستان میں پہلی بار ترکش زبان میں فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے تحت ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں ترکش زبان میں ہی دکھایا جارہا ہے تاہم فل بینوں کی آسانی کیلئے اسے انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی بنیاد طور پر ایک لڑکی اور اس کے ذہنی طور پربیمار والد کے گرد گھومتی ہے جسے ناکردہ جرم میں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں