(عمر اسلم) مریم نواز رہائی کے بعد پہلی بار اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے باہر نکل آئیں، مریم پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں؟ کیا مریم نواز اپنی چپ بھی توڑ دیں گی؟ مریم نواز رہائی کے بعد پہلی بار اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے باہر نکل آئیں، مریم نواز جاتی امرا سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ مریم نواز کی احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی سے ملاقات طے ہے۔ مریم نواز 04:30 بجے شاہد خاقان عباسی کی رہائشی گاہ پر جائیں گی۔ مریم نواز پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے گھر شام 05:30 بجے جائیں گی۔ مریم نواز شریف پارٹی رہنماوں کو عدالت سے رہائی ملنے پر مبارک باد دیں گی۔
مریم کے دورہ اسلام آباد کو بعض سیاسی حلقے پارٹی میں شکوے اور ناراضگیوں سے جوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل ن لیگ کے پارلیمانی لیڈروں نے مطالبہ کیا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آجانا چاہیے ، دوسری جانب ن لیگ کے چند باغیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی، پارٹی رہنماوں کی جانب سے انھیں لوٹا قرار دیا گیا لیکن یہ باغی خصوصا نشاط ڈاہا کھل کر لیگی قیادت کیخلاف بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈران نے 6 ماہ سے کوئی ایک میٹنگ تک کال نہیں کی، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔