"جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا فیصلہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا"

12 Mar, 2020 | 10:35 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ)  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کرنیوالے سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔     

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور سردار آصف احمد سمیت دیگرنے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا حکومتی فیصلہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا، عمران خان کی قیادت میں حکومت کی نیت صاف اور سمت بالکل درست ہے-

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ پر سیاست کی بجائے بل کی حمایت کرے، کرپٹ عناصر احتساب سے بچنے کیلئے بہانے ڈھونڈرہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ بھی پورا کر ے گی۔

مزیدخبریں