(ندیم خالد) پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک، ضلعی انتظامیہ نے سڑک کنارے چیل اور صدقے کاگوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں،سات افرادگرفتار کر لئے گئے۔
ضلعی حکومت کے مطابق مجموعی طور پر 7 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ 3 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کو گرفتاراورجبکہ 3 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔اےسی سٹی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تعاون سے فی میل رضاکاروں اور سول ڈیفنس کے ہمراہ راوی پل پر آپریشن کیا.
واضح رہے کہ چیل اور صدقے کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔ سڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں عوام الناس کو حادثات اور ماحول کو خرابی سے بچانےکیلئے کی جا رہی ہیں۔