رائل پارک (زین مدنی )نئی پاکستانی فلم گواہ رہنا کا آفیشل پوسٹر سامنے آگیا، پوسٹر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی تحریک خلافت پر مبنیٰ ہے، یہ فلم خلافت موومنٹ کے گمنام ہیروز اور مصطفیٰ کمال اتاترک اور بہادر ترک عوام سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے جلد ہی ریلیز کی جائے گی، یہ فلم تقریبا 100 سال قبل برصغیر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک خلافت کی جدوجہد کی داستان پر مبنی ہے۔
فلم بنانے والوں کے مطابق گواہ رہنا دیکھ کر ناظرین کو اپنے ماضی کے ہیروز پر فخر ہوگا کہ انہوں نے کیسی کیسی مشکلات میں بھی جرات مندی کا مظاہرہ کیا، گواہ رہنا آئندہ ہفتوں میں ترکی اور پاکستان میں بیک وقت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں اداکارہ غنا علی اور عماد عرفانی مرکزی کرداد ادا کرتے دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ترک اداکار میرٹ سسمنلر، رابعہ کلثوم، فیصل امتیاز، ریحان ناظم اور قوی خان و دیگر شامل ہیں۔