(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے شیشہ کیفوں پرمکمل پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف شہروں میں ایل ایل بی کے تمام امتحانات کیلئے بننے والے امتحانی مراکز پر اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے امتحانات کے مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے، محکمہ داخلہ نے پورے پنجاب میں نویں اور دسویں کے امتحانی مراکز پر بھی دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے شیشہ کیفوں پرمکمل پابندی عائد کردی ہے اور صوبہ بھر میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے، محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرکے پولیس کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔