( شہزاد خان ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں " کامیاب بزنس کیسے" کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب صدر فہیم الرحمن سیہگل، معروف کاروباری شخصیات اور بزنس ایجوکیشن حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں " کامیاب بزنس کیسے" کے موضوع پر سیمینار میں ایوان صنعت وتجارت کی معروف کاروباری شخصیات سید مختار، تہمینہ سعید، رحمت اللہ جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سیہگل نے کہا کہ کامیاب بزنس مین بننے کیلئے جدید معاشی رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، نئے انٹرپرینور، ان اصولوں کو ضرور مدنظر رکھیں۔ مقامی کاروباری شخصیات سید مختار اور رحمت اللہ جاوید نے کہا کہ ملکی مارکیٹ کے اندر بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا بزنس ایجوکیشن حاصل کرنے کے بعد ملازمت کی بجائے کاروبار کو ترجیح دیں۔