سرکاری مراکز صحت میں کھانسی کا سیرپ نایاب ہوگیا

12 Mar, 2019 | 09:51 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) شہر کی سرکاری ڈسپنسریوں اور مراکز صحت میں کھانسی کا سیرپ ناپید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے دیگر ادویات تو خرید لیں سیرپ نہ ملا، حالیہ موسم میں کھانسی کے مریض سرکاری مراکز صحت پر دوا سے محروم ہوگئے۔

رواں مالی سال کے دوران ادویات خریداری کا عمل تاخیر سے دوچار ہونے کی وجہ سے شہر کی سرکاری ڈسپنسریوں اور مراکز صحت پر کھانسی کا سیرپ تک ختم ہوگیا ہے۔ شہر بھر میں سرکاری طبی مراکز پر کھانسی کا سیرپ نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ موسم میں علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ضلع شعبہ صحت کی جانب سے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد کچھ ادویات خرید کر ڈسپنسریوں اور مراکز صحت کو سپلائی شروع کر دی ہے تاہم کھانسی کا سیرپ تاحال دستیاب نہیں ہوسکا ہے۔

مزیدخبریں