سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

12 Mar, 2019 | 08:17 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے 2800 کلاس رومز، 1400 کمپیوٹر و سائنس لیب اور 700 لائبریوں کی تزین وآرائش کا اعلان، منصوبہ برطانوی خیراتی ادارے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

ناقابل استعمال کمپیوٹر و سائنس لیب سمیت لائبریوں کی تزین وآرائش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں 2800 نئے کلاس رومز اور 1400 سائنس اور آئی ٹی لیبز تعمیر کی جائیں گی۔ برطانوی خیراتی ادارہ بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کیلئے 700 سکولوں میں لائبریوں کا اجراء بھی کرے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کمروں اور لائبریاں بنانے کام دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں