گڈ بائے مسٹر چپس ہمیشہ کیلئے، سیرت نبویﷺ مضامین شامل

12 Mar, 2019 | 08:03 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائے،55 سال سے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں پڑھایا جانے والا مسٹر چپس نکال کر سیرت نبوی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے مسٹر چپس کا ناول نکالنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ نصاب میں جیمز ہلٹن کا لکھا مسٹر چپس ناول 55 سال سے پڑھایا جا رہا ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں مسٹر چپس کی جگہ سیرت نبوی پر مضامین شامل کیے جائیں گے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر عبد الرئوف کی سیرت نبوی کے مضامین شامل کرے گا، بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مسٹر چپس کا ناول ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپر رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں