ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کیخلاف گھیراتنگ

12 Mar, 2019 | 03:56 PM

Shazia Bashir

(درنایاب) ایل ڈی اے نے غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کیخلاف گھیراتنگ کردیا، واہگہ ٹاون میں پانچ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیا، ایل ڈی اے نے واہگہ ٹاون میں پانچ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی، ساجد گارڈن، میٹرو سٹی، الہادی گارڈن فیز ٹواور نور گارڈن کیخلاف کارروائی کی گئی۔

 سوسائٹیوں میں مفاد عامہ کی سائٹس پر تعمیرات مسمار کردی گئیں، ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بشری نصیر نے کارروائی کی،  سینئیر اسٹیٹ آفیسر علی ریاض سیکھو پولیس اور عملے کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں