ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے3 بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا

حکومت نے3 بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے3  بین الاقوامی طرز کے بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا، منظور شدہ 10کروڑ روپے کے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کردیئے جائیں گے۔

سابق حکومت نے شہر میں بین الاقوامی طرز پر بس ٹرمینلز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے ابتدائی طور پر 80 کروڑ روپے کے فنڈز منظور بھی کیے گئے جبکہ اراضی کی خریداری پر بھی معاملات طے پاگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے شہر میں تین بین الاقوامی طرز کے ملٹی بس ٹرمینل کا منصوبہ سرنڈر کردیا ہے، حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں منظوراسکیم سے 10 کروڑ سرنڈر کردیئے۔

پلان کے مطابق شاہدرہ، گجومتہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ملٹی بس ٹرمینل بنانے کے لیے 80 کروڑ روپے کا تعین کیا گیا تھا،  جدید بس ٹرمینل میں مسافروں کو ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مزید سہولیات بھی فراہم کی جانا تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer