وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا

12 Mar, 2019 | 12:03 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے   ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا، ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھاکہ محکمے ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے، اس سسٹم کے نفاذ سے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف ہونے سے قومی وسائل عوام پر ہی خرچ ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت ہر سطح پر شفافیت لا رہی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی اور کرپشن کا صوبے سے مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں