ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کو علیم خان کی چھان بین کے دوران ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

نیب کو علیم خان کی چھان بین کے دوران ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو چھان بین کے دوران  ہراساں کرنے سے روک دیا ہےجبکہ علیم خان کو نیب کے ساتھ تعاون کرنےکی ہدایت کردی ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل2 رکنی بنچ نےعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی،  پی ٹی آئی کے رہنماء علیم خان خود بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،علیم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے وژن ڈویلپرز کیخلاف 3 مرتبہ تحقیقات کرکےاس معاملے کو بند کیا، و کیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق 3 مرتبہ ختم کی گئی انکوائری دوبارہ نہیں کهولی جا سکتی۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو جب علیم خان کیخلاف کچه نہیں ملا تو چوتهی مرتبہ چھان بین شروع کردی اور انکوائری کو ری اوپن کیا گیا ہے.

وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے برعکس دوبارہ انکوائری کی جا رہی ہے جوحکم امتناعی کی کھلی خلاف ورزی ہے. نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نےعلیم خان کی درخواست کی مخالفت کرتےہوئے کہا کہ علیم خان ابهی تک ایک مرتبہ بهی انکوائری میں پیش نہیں ہوئے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی طلبی کے نوٹسز معطل کر رکهے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو اپریل تک متلوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا۔