ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف شکنجہ تیار

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف شکنجہ تیار
کیپشن: Brikes bhatta
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے ساڑھے دس ہزار روایتی بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ سےنمٹنےاور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کےلیےمحکمہ ماحولیات نے زگ زیگ بھٹے متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات قذافی اسٹیڈیم میں بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن سے ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو دو ماہ کےلیے بند کرنے کی منظوری دے دی۔

آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے صدرشعیب خان نیازی کا کہناہے کہ انہیں اگر تربیت یافتہ انجینئر فراہم کر دیئے جائیں تو کم وقت میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیا جائے گا۔

صوبائی دارلحکومت میں سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے، اگر تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کر لیا جائے تو کافی حد تک ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔