اسلام پورہ:گھر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

12 Mar, 2018 | 10:35 AM

(ناصر علی) اسلام پورہ کے علاقہ ملت روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام پورہ افغان منزل کی بالائی منزل پر واقع تین کمروں میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، اہل خانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں.

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ،محلے داروں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی. پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے اڑھائی لاکھ مالیت کا گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا۔

مزیدخبریں