جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکی میں وزیر دفاع اور دیگر فوجی افسران سے ملاقاتیں

12 Jun, 2024 | 10:48 PM

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کا سرکاری دورہ کیا، جہاں ان کی وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ یاسر گلر اور کمانڈر ہم منصب جنرل میٹن گورک سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکومنٹ تاتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقاتوں میں سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عسکری قیادت کا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا ۔ 

مزیدخبریں