بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

12 Jun, 2024 | 09:05 PM

 راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی جانب سے مشکل  معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر  وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں  متوازن بجٹ پیش کیا گیا ۔ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے ، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے ۔بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے ۔ 

مزیدخبریں