وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں  25 فیصد اضافہ کا اعلان

12 Jun, 2024 | 08:46 PM

سٹی42: وفاقی وزیر خزانہ نے نئے سال کی بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے گریڈ  16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں  25 فیصد اضافہ کا بھی اعلان کر دیا۔  

قومی اسمبلی کے  بجٹ اجلاس میں تقریر کے دوران وزیر خزانہ  اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے ، تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے ، اس لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سکیل ایک سے لیکر سکیل 16 تک 25 فیصد اور سکیل 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر خزانہ کی قومی اسمبلی میں تقریر سے پہلے وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دی تو ا س حوالے سے سرکاری ذرائع نے خاص طور سے اس نکتہ کو نمایں طور پر پیش کیا کہ وفاقی کابینہ نے گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ؎

آج بدھ کے روز جس وقت قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے تھے اسوقت اسلام آباد میں  وفاقی حکومت کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کے لئے سڑک پر احتجاج کر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں