عثمان خان : صدر لاہور چیمبر کاشف انور کا کہنا ہے کہ ٹیکس کا نظام آسان کریں کوئی ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتا ۔
صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ابتدائی بجٹ پیش ہوا ہے، ہماری رائے کے مطابق اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی۔ اکانومی،صنعت کو چلانے کیلئے مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا، جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے معشیت نہیں چلے گی ۔ بجٹ کے حوالے سے حکومت سے بات کریں گے۔ تعمیراتی صنعت کو چلانا ہوگا ورنہ ملک نہیں چلے گا ۔ دستاویزی معشیت کے حامی ہیں ریئل اسٹیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس لگا دیا ، تاجروں اور ریٹلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 2 اعشاریہ 25 فیصد کردیا۔ ٹیکسیشن کو مشکل کریں گے تو ٹیکس چوری بڑھے گی۔ ٹیکسز کے ریٹ کو بڑھا دیا گیا یہ پرو اکانومی نہیں ہے۔ زیرو ریٹنگ کو اسٹینڈرڈ ریٹ پر لایئں مگر دیکھیں بزنسمین مشکل میں ہے، ٹیکس کی شرح بڑھا کر کیسے کاروباری برادری کو ڈاکومینٹیشن میں لایئں ۔ایسی مصنوعات جن کا خام مال امپورٹ کیا جاتا ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانا پیدواری لاگت بڑھائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی اسمگلنگ سمیت ہر قسم کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہونا چاہئئے۔ کم سے کم اجرت 32ہزار سے 36 ہزار تنخواہ کرنے سے لاگت مزید بڑھے گی۔ سولر کیلئے حکومت نے اچھا اقدام کیا ٹیکس بڑھانے کی افواہیں دم توڑ گیئں۔ نان فائلر کو فوائد دینے تاکہ وہ ٹیکس نیٹ کے اندر آئے۔