سٹی42: آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے میزبان امریکہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارت نے 111 رنز کا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
اس میچ میں بھارت کی جیت کے لئے بھارت سے زیادہ پاکستان میں دعائیں کی گئیں۔ یہ میچ جیت کر بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلہ میں پہنچنے کے لئے کوالیفائی کر گئی ہے جبکہ پاکستان کے لئے گروپ اے میں اپنا آخری میچ جیت کر سپر ایٹ راؤنڈ میں جانے کا امکان باقی ہے۔
نیویارک میں ہونے والے گروپ اے کے انڈیا اور امریکہ کے اہم میچ میں ایسا مرحلہ بھی آیا جب امریکی باؤلرز نے صرف 110 رنز کے ہدف کو بھارتی بیٹرز کے لئے ناقابل تسخیر پہاڑ بنا دیا تھا۔ تاہم شیوم دوبے اور سوریا کمار یادیو نے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔
14 اوورز میں بھارت کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا سکی تھی۔ اسے میچ جیتنے کے لئے 32 گیندوں سے 37 رنز بنانا تھے۔ پندرھویں اوور میں شیوم دوبے نے کوری اینڈرسن کو چھکا مار کر اوور میں 9 رنز بنا لئے اور میچ ایک بار پھر بھارت کی رسائی میں آ گیا۔ 16 اوورز میں بھارت کا سکور بڑھ کر 87 ہو گیا۔ 17 ویں اوور میں سوریا کمار یادیو نے شیڈلی کو ایک چھکا اور ایک چوکا مار کر بھارت کی جیت آسان کر دی۔۔
اس وقت سوریا کمار یادیو 44 اور شیوم دوبے 28 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ بھارت کو 18 گیندوں سے 9 رنز درکار ہیں۔
بھارت کی اننگز کے آغاز میں امریکہ کے فاسٹ باؤلر سوربھ نیترا والکر نے دو اوورز میں انڈیا کے دونوں اوپنرز اور سٹار بیٹرز کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ چار اوورز میں انڈیا کی ٹیم نے صرف 18 رنز بنائے۔ بھارت کے تیسرے سٹار بیٹر رشبھ پنت 8 ویں اوور میں 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سوربھ نیتراوالکر نے آج کے میچ کے پہلے اوور میں پہلی ہی گیند پر سٹار بیٹر کوہلی کو آئٹ کر دیا تھا۔ کوہلی کا کیچ اینڈریس گوس نے لیا۔ میچ کے تیسرے اور اپنے دوسرے اوور میں سوربھ نے انڈیا کے کیپٹن روہت شرما کو شکار کیا۔
پہلے اوور میں انڈیا کا سکور صرف ایک رن بن سکا۔ علی خان کے دوسرے اوور میں رشبھ پنت نے 1 چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے جبکہ بائی کا ایک رن ملا کر بھارت کا سکور 10 ہو گیا۔
امریکہ کے بھی اوپنر شایان جہانگیر ارشدیپ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے
امریکہ کی بیٹنگ
امریکہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔
امریکہ کی آخری وکٹ 20 ویں اوور کی آخری بال پر جیسی سنگھ کی گری۔ وہ سراج کی گیند پر بیٹ ہو گئے لیکن بائی کا رن بنانے کی کوشش کی تو رشبھ پنت کی تھرو پر سراج نے انہیں رن آؤٹ کر دیا۔ اس سے پہلے 18 ویں اوور میں ہرمیت سنگھ ، ارشدیپ سنگھ کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ہرمیت سنگھ نے ایک چھکے کی مدد سے دس رنز بنائے۔ 17 ویں اوور میں کوری اینڈرسن ردیک پانڈیا کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اینڈرسن نے 12 گیندیں کھیلیں، ایک چھکا اور ایک چوکا مارنے میں کامیاب ہوئے۔
امریکہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نیتشن کمار کے 27 رنز تھے۔ اوپنر سٹیون ٹیلر نے 24 اور کیپٹن ارون جونز نے 11 رنز بنائے۔ شیڈلے 11 اور جسدیپ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈیا کی باؤلنگ
بلیو شرٹس کے ارشدیپ سنگھ آج نساؤ کائنٹی سٹیڈیم کی وکٹ کے پسندیدہ باؤلر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہریدیک پانڈیا 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اکسر پٹیل، جسپریت بومرہ اور محمد سراج کو 4 اوورز میں پچیس پچیس رنز پڑے اور وکٹ صرف اکسر پٹیل کے حصے میں آئی۔
انڈیا کے کیپٹن روہت شرما نے ٹاس جیت لیا
آج نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان روہت شرما نے جیتا۔
روہت شرما نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔