آبی وسائل کیلئے 206 ارب روپے مختص کیے گئے، وزیرخزانہ

12 Jun, 2024 | 07:01 PM

عثمان خان : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبی وسائل کیلئے 206 ارب روپے مختص کیے گئے ۔ 

وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمند ڈیم ،ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 45 ارب روپے مختص، چشمہ رائٹ بینک کنال کیلئے 18 ارب روپے مختص، بلوچستان میں پٹ فیڈر کنال کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ۔ آئی ٹی سیکٹر کیلئے 79 ارب روپے سے زیادہ رقم تجویر کی جارہی ہے۔  کراچی میں آئی ٹی پارک کی تشکیل کیلئے 8 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی پارک ڈیولپمنٹ کی تشکیل کیلئے 8 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے ۔ ای بائیکس کیلئے 4 ارب اور توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی نان ٹیکس ریونیور کا ہدف 3 ہزار 438 ارب روپے ہوگا۔ وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 9 ہزار 119 ارب روپے ہوگی۔ وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18 ہزار 877 ارب روپے ہے۔ انرجی سیکٹر کیلئے 253 ارب روپے کی رقم مختص  کیے گئے۔ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن سیکٹر کیلئے 279 ارب روپے مختص  کیے گئے۔ واٹر سیکٹر کیلئے 206 ارب روپے مختص  کیے گئے۔  اس کے علاوہ پلاننگ اور ہاؤسنگ کیلئے 86 ارب رپوے شامل کیے گئے۔ سائنس اور آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے مختص کیے گئے ۔ 

مزیدخبریں